بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
علم آپ کو نہیں تھا
سیکھا آپ نے نہیں
تجربہ آپ نے نہیں کیا
جن سے مال خرید لیا دوبارہ آپ بیچنا چاھتے ہیں تو وہی چیز آدھی قیمت پر بھی نہیں لیتے۔ کہتے ہیں اس کو تو آپ نے بیمار کر دیا یہ نہیں بکے گا یہ علاج کرو وہ علاج کرو وغیرہ وغیرہ۔
سیدھے سادے لوگ فیس بُک یو ٹیوب پر ویڈیوز وغیرہ دیکھ کر جذبے میں آ جاتے ہیں بس اس سے میں لاکھوں کروڑوں کما لوں گا سوچ کر لے لیتے ہیں۔
میرے بھولے بھالے دوستو۔ پہلے مکمل تحقیق کرو کہ جو چیز جو جانور آپ لے رہے ہیں آپ کے پاس اسکے رہنے کی جگہ اس کی غذا اس کی بیماریوں اس کے علاج وغیرہ کی معلومات ہے یا نہیں۔
فینسی مرغی ویکسین اور وٹامن کے سہارے زندہ رہتی ہے اس کی رہائش کا ٹمپریچر اور نمی آپ کے کنٹرول میں ہو غذا کب کتنی مقدار میں دینی ہے کس وقت وٹامن دینے ہیں کس وقت فلیشنگ کرنی ہے۔
وٹامن وغیرہ پر پل بھی جائے تو عام خریدار کے پاس جاتے ہی مر جاتی ہیں نقصان ہی ہوتا ہے۔
لہٰذا غریب عوام سے اپیل ہے درخواست ہے اپنے پیسے ضائع نا کریں کسی ڈیلر کی باتوں میں آ کر کروڑوں کی لالچ میں اپنے ہزاروں ضائع نا کریں۔
بطخ کا کاروبار بھی فلاپ ہے۔
منافع بخش کام کون سا ہے
Reviewed by POULTRY HUB
on
July 04, 2021
Rating:
Reviewed by POULTRY HUB
on
July 04, 2021
Rating:

No comments: