Hot Posts

آسٹرلوپ مرغی کا مستقبل


السلام علیکم

حالیہ کچھ عرصہ سے ایک پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ آسٹرو لوپ کی مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے وغیرہ وغیرہ

جو پرانے پولٹری فارمر ہے وہ جانتے ہیں کہ ہر سال شدید گرمی کے موسم میں پولٹری کے کاروبار میں کمی آتی ہے اور اس سال تو شدید گرمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تین خطرناک بیماریوں رانی کھیت ،کورائزہ،اور ایچ نائن انفلوئنزہ نے بھی پولٹری فارمر کی کمر توڑ دی ہے

جو نئے پولٹری فارمر تھے جن کا زرا بھی تجربہ نہیں تھا وہ یہ حالات دیکھ کر گھبرا گئے اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور اس پروپیگنڈا کا شکار ہو گئے کہ آسٹرو لوپ فلاپ ہو گئی ہے

گزشتہ سال بھی ایسی ہی صورتحال تھی لیک۔ جونہی ستمبر کا مہینہ شروع ہوا تو آسٹرو لوپ کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہو گئی

گرمی اور بیماری کا کچھ لوگوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور لائٹ سسیکس کا ڈنڈورہ پیٹنا شروع کر دیا اور سادہ لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کی جانے لگی کہ آسٹرو لوپ سے یہ بہترین ہے جب کہ آج تک وہ کوئی ایسی خوبی نہیں بتا سکے جو لائٹ سسیکس کو آسٹرولوپ سے ممتاز کرے

میری سب بھائیوں سے درخواست ہے ہمت نہ ہاریں جس کے پاس جو ہے اس کی دیکھ بھال کریں سیسزن شروع ہوتے ہی حالات ٹھیک ہو جائیں گے

اس مرتبہ بیماری کی وجہ سے بہت کم لوگوں کے پاس اچھی کوالٹی کی بریڈ ہو گی جس کی وجہ سے ڈیمانڈ بہت زیادہ ہوگی لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا نقصان نہ کریں

آج آسٹرو لوپ چھوڑ کر لائٹ سسیکس لیں گے کل کو پلے موتھ راک کا یہی لوگ شور مچا دیں گے پھر کسی اور کی باری آجائے گی اور صرف چند مخصوص لوگ جو باہر سے شپمنٹ منگواتے ہیں وہ آپ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے رہیں اور پیسہ کماتے رہیں گے آخر میں آپ پھر خالی ہاتھ ہوں گے

خدارا سوچیں

اس سے پہلے کہ آپ اپنا سب کچھ کھو دیں ۔

آسٹرلوپ مرغی کا مستقبل آسٹرلوپ مرغی کا مستقبل Reviewed by POULTRY HUB on July 04, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.