Hot Posts

بروڈنگ میں چوزے کی دیکھ بال

 

*اسلام وعلیکم*

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے علم و سمجھ کو نئے فارمرز اور مرغبانی سے جڑے لوگوں کے ساتھ چند لائنوں کے ذریعے شئیر کرنے لگا ہوں جس کا موضوع کچھ یوں ہے۔

"بروڈنگ میں چوزے کی دیکھ بھال (Brooding)

بروڈنگ سے مراد وہ مخصوص کمرہ  جگہ ،یا شیڈ کاوہ مخصوص حصہ جہاں پہلے کچھ دن چوزہ رکھا جائے جس کا ٹیمپریچر نمی چوزے کے مطابق ہو اور اس حصے میں چوزے کے استعمال میں آنے والی ہر چیز دستیاب وہ بروڈنگ کہلاۓ گی۔ چوزہ آنے سے ایک روز قبل بروڈنگ کے انتظامات مکمل کر لیں۔چوزہ آنے سے ایک روز قبل شیڈ کو مناسب درجہ حرارت پر رکھیں،بروڈنگ اور بڑھوتری کے ٹیمپریچر کا ٹیبل کچھ یوں ہے۔

*Cage*-(90F-92F: Reduc 5F each week until Supplementary heat is no longer needed)

🐔🐔🐔🐔🐔🐔🐔🐔

*Floor*-(95F-97F: Reduce 5F each week until Supplementary heat is no longer needed)

اس بات کا اطمینان کر لیں کہ بھٹیاں،ہیٹر وغیرہ ٹھیک کام کر رہے ہیں یا نہیں۔اور چوزہ آنے سے چوبیس گھنٹے پہلے ٹیمپریچر مقررہ حد تک مکمل کر لیں۔تازہ لیکن گرم ہوا چوزے کو ملتی رہنی چاہیے۔دھواں یا کاربن ڈائی آکسائڈ چوزوں کے لیے مضر صحت ہے۔چوزوں کو آتے ہی وٹامنز،الیکٹرولائٹس اور نمکیات والا پانی دیں۔ایک ہزار چوزوں کے لیے خوراک اور پانی کے برتن دس،دس ہونا ضروری ہے۔ خوراک کا استعمال چوزہ آنے کے چھ گھنٹے بعد کریں۔حالات اور چوزے کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور بھی کافی سہولیات چوزے کو فراہم کی جاسکتی ہیں بروڈنگ میں کی گئی غلطیاں انڈے کی پروڈکشن اور دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہیں لہذا بروڈنگ کے مراحل میں چوزے کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اگر تحریر اچھی لگے تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

بروڈنگ میں چوزے کی دیکھ بال بروڈنگ میں چوزے کی دیکھ بال Reviewed by POULTRY HUB on September 14, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.