Hot Posts

پرندوں کے بچاو کی تجاویز




 خوراک کا ہضم نا ہونا وجوہات


مسلسل ایک طرح کی خوراک دینا۔

ناقص خوراک دینا۔

ضرورت سے زیادہ خوراک دینا

ضرورت سے کم خوراک دینا

نا مناسب خوراک دینا

رات کو خوراک دینا

پرندوں کی جگہ گندگی کا ہونا۔

پرندوں کی جگہ کو بے سکون ہونا یا وہاں آواز کا شور ہونا۔

 مسلسل ایک طرح کی خوراک دینے سے برڈز کا نظام انہظام متاثر ہو جاتا ہے۔ کیونکہ آنتیں صرف ایک طرح کا کھانا ہضم کرنا سیکھتا ہے۔ دوسرا برڈ صرف وہ ہی کھانا کھائے گا۔

اس لیے جب بھی گروتھ فیڈ سے لئیر فیڈ پر لایا جائے تو فیڈ کو مکس کر کے دیا جائے۔ اور گروتھ ٹائم پر مختلف سبزیاں دی جائیں ایک قسم کی سبزی پر ہی اکتفا نا کیا جائے۔

 آج کل مارکیٹ میں دو نمبر فیڈ بہت زیادہ ہے جس میں چاول کی پالش ڈالی جاتی ہے جس سے برڈز کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے اور اپنے جسم سے طاقت کھو بیٹھتا ہے۔ جسکا اثر اسکے پاوں پر ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں خود فیڈ تیار کریں  یا پھر اگر کوئی کمرشل فیڈ لینی ہے تو کسی فارمر سے اسکی رپورٹ لیں۔

 ہم اکثر اوقات سوچتے ہیں کہ اگر برڈ زیادہ خوراک کھائے گا تو وہ جلدی بڑا ہو جائے گا۔ یہ سوچ غلط ہے۔ سونے کا ایک ٹکڑا لوہے کے کنٹینر سے زیادہ قمیتی ہے۔ اس لیے خوراک زیادہ نہیں اچھی خوراک دیں اور اسکے شیڈول کے مطابق۔

 سب سے بڑی غلطی جو ہے وہ ہم یہ کرتے ہیں کہ ہم جب برڈز کو سبزیاں دیتے ہیں تو دوسری خوراک(مکئی،گندم،باجرہ،چاول،جو) کم کر دیتے ہیں۔ جس سے اسکو مناسب پروٹین اور کیلشئیم نہیں ملتا۔

نا مناسب خوراک مثلا آلو پھلیاں گوشت چھوٹے چوزوں کو لئیر فیڈ دینا۔ اور گرمی میں گرم خوراک دینا اور سردی میں ٹھنڈی خوراک دینا۔ یہ سب نامناسب خوراک میں آتا ہے کائی لگی ہوئی روٹی کائی والے برتن میں پانی یہ سب نامناسب ہیں۔

رات کو مغرب کے بعد صرف اتنی خوراک دی جائے کہ وہ اسکو ہضم کر سکیں تاکہ وہ پر سکون طریقہ سے سو جائیں۔ جب تک انکی نیند پوری نہیں ہوگی بریڈرز کو ہیلتھ ایشو رہے گا۔ 

صفائی نصف ایمان ہے۔ مگر ہم صفائی برڈز کے متعلق نہیں کرتے پھر ہم کریزہ ،کاکسی، فاول پاکس اور رانی کھیت سے اپنے برڈز کو مرتے دیکھتے ہیں۔ دو دن بعد بچھالی کو لازمی ہلانا چاہئیے ۔ اگر ہو سکے تو روز ورنہ دو دن بعد لازمی۔

 اگر برڈز آپ نے ایسی جگہ رکھیں ہیں جہاں شور بہت زیادہ ہوتا ہے کسی فیکٹری کے پاس یا کسی اور جگہ بالخصوص رات کو اگر برڈز کو شور ڈسڑب کر رہا ہے تو تب بھی برڈ سٹریس میں آئے گا اور اسکی خاصیت زائل ہو جائے گی۔

پرندوں کے بچاو کی تجاویز پرندوں کے بچاو کی تجاویز Reviewed by POULTRY HUB on July 19, 2021 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.